اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے چمن میں افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری نے افغان فورسز کے حملے میں پاکستانی شہریوں کی شہادت پر افسوس اور ان کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔
آصف علی زرداری کا اس دکھ کی گھڑی کے موقع پر کہنا تھا کہ زخمی پاکستانی شہریوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں اور پاک افواج کی خطہ میں امن پالیسی کو کمزوری تصور نہ کیا جائے۔