افغانستان: خواتین کے این جی اوز میں کام کرنے پر پابندی عائد

Published On 24 December,2022 11:56 pm

کابل: (ویب ڈیسک) طالبان حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی این اجی اوز میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، پابندی کا اطلاق افغانستان میں کام کرنے والی 180 بین الاقوامی اور مقامی فلاحی تنظیموں پر ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کی وزارت معاشی امور نے خواتین کو ملک میں کام کرنے والی 180 بین الاقوامی اور مقامی فلاحی تنظیموں میں کام کرنے سے روک دیا ہے، تاہم اقوام متحدہ کے زیر انتظام کام کرنے والی این جی اوز ان میں شامل نہیں۔

وازرت نے ایک حکم نامے کے تحت مذکورہ تمام این جی اوز میں کام کرنے والی خواتین کو خدمات سر انجام دینے سے روک دیا گیا ہے۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ابتدئی طور پر این جی اوز میں کام کرنے والی خواتین کے کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ قوانین پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جا سکے، عملدر آمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔