ریپ کیس ، حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے سابق امریکی باکسر اینڈریو ٹیٹ گرفتار

Published On 30 December,2022 05:10 pm

بخارسٹ: (ویب ڈیسک) آن لائن اثر و رسوخ رکھنے والے سابق امریکی باکسر اینڈریو ٹیٹ کو رومانیہ میں ریب اور انسانی اسمگلنگ کے الزام میں دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ حراست میں لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار چاروں مشتبہ افراد نے ایسا منظم جرائم کا گروپ بنایا تھا جس کا مقصد خواتین کو بھرتی کرنا، رہائش دینا اور ان کا استحصال کرنا ہے اور انہیں فحش مواد بنانے پر مجبور کرنا ہے جس کو خصوصی ویب سائٹس پر دیکھایا جاتا ہے۔

رومانیہ کے ڈائریکٹوریٹ فار انویسٹی گیٹنگ آرگنائزڈ کرائم اینڈ ٹیررازم (DIICOT) نے ٹیٹ برادران کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ دو برطانوی شہریوں اور دو رومانیہ کے شہریوں پر انسانی اسمگلنگ پر مجرمانہ گروہ کا حصہ ہونے کا شبہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افسران نے چھ افراد کی شناخت کی ہے جن کا "جنسی استحصال" کیا گیا تھا جسے "منظم مجرمانہ گروہ" کہا جاتا ہے۔ پولیس نے کہا کہ متاثرین کو برطانوی شہریوں نے "بھرتی" کیا تھا، جن کا کہنا تھا کہ متاثرین کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے اپنے ارادے کو غلط طریقے سے پیش کیا تھا۔

سابق کک باکسر کو 2016 میں اس وقت شہرت حاصل ہوئی جب انہیں برطانوی ٹی وی شو بگ برادر سے ایک ویڈیو کی وجہ سے ہٹا دیا گیا جس میں انہیں ایک عورت پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔خواتین کو جنسی زیادتی کی کا نشانہ بنانے پر ٹویٹر نے سابق کک باکسر پر پابندی لگا دی گئی تھی جسے بعد میں بحال کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر اینڈریو ٹیٹ کی نماز پڑھنے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے ایتھلیٹ اور ایم ایم فائٹر ’ٹیم خان‘ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تھا، ویڈیو میں ٹیم خان اینڈریو ٹیٹ کو نماز پڑھنا سکھارہے تھے، جس پر یہ شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ اینڈریوٹیت نے اسلام قبول کرلیا ہے۔