بیجنگ : (دنیا نیوز) چین کی حکومت نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے قونصل جنرل اور 5 اہلکاروں کوواپس بلالیا ہے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر کے چینی قونصل جنرل اور دیگر پر ہانگ کانگ کے شہری سے مار پیٹ کا الزام ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی اہلکاروں کو برطانیہ سے بھی نکال دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے برطانوی سیکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی کا کہنا ہے کہ چین کو 14 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی، ہماری درخواست پر چینی حکومت نے ان اہلکاروں کو برطانیہ سے ہٹا دیا، برطانیہ میں قانون کی حکمرانی ہے۔