امریکہ نے 35 چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی منصوبہ بندی کر لی

Published On 14 December,2022 09:00 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے چین کی 35 کمپنیوں کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقدام کے بعد یہ کمپنیاں امریکہ کے پرزے اور دوسرا مواد نہیں خرید سکیں گی۔ امریکہ کی وزارت تجارت رواں ہفتے ہی چینی کمپنیوں کو پابندی کی فہرست میں ڈال دے گا۔

پابندیوں کے بعد چین کی مذکورہ کمپنیوں کو چھوٹی سے چھوٹی اشیا فراہم کرنے کیلئے خصوصی لائسنس لینا پڑے گا۔ اس حوالے سے امریکی محکمہ تجارت نے کوئی تبصرہ نہیں کیا جبکہ دوسری جانب پابندی کا سامنا کرنے والی کمپنی یانگٹزے میموری ٹیکنالوجیز نے بھی بات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ ماہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ محکمہ تجارت نے ایسی دستاویز تیار کر رکھی ہیں جن میں متعلقہ حکام کے یہ ریمارکس بھی شامل تھے کہ چینی کمپنی یانگٹزے میموری ٹیکنالوجیز سمیت متعدد چینی کمپنیز کو جلد از جلد بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کا خطرہ ہے۔
 

Advertisement