لندن :(دنیانیوز) انگلینڈ میں ہڑتالوں سے روزمرہ کی زندگی بری طرح متاثر ، ریل ملازمین نے کرسمس سے پہلے شروع کی گئی ہڑتال کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
انگلینڈ میں ریلوے کی ہڑتال کے باعث لاکھوں افراد کو ٹرینوں کی منسوخی کا سامنا کرنا پڑا ، پاسپورٹ کنٹرول افسران نے ہڑتالوں کے دوسرے سلسلے کا آغاز بھی کر دیا ہے جو نئے سال تک جاری رہے گی۔
ہزاروں سرکاری ملازمین نے ہڑتال کی جس سے بہت سے ہوائی اڈے بند رہے، گزشتہ ہڑتالوں کی طرح پاسپورٹ کنٹرول افسران کی جگہ فوجیوں اور وزارت داخلہ کے عملے نے لے لی ہے ۔
برطانیہ بھر میں 250 سے زیادہ ڈرائیونگ ایگزامینرز بھی 16 جنوری تک ہڑتال پر رہیں گے۔
پبلک اینڈ کمرشل سروسز یونین کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ اگر حکومت اپنے خزانے کا تھوڑا سا منہ کھولے تو ہڑتالیں منسوخ ہو سکتی ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل انگلینڈ میں ریل کے کرایوں میں اگلے سال سے 5.9 سے 6.4 فیصد تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیاتھا ۔