ایڈیلیڈ : ( ویب ڈیسک ) سربیا کے معروف ٹینس سٹار نوویک جووکوچ اور روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدویف اے ٹی پی ایڈیلیڈ ون ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
میڈیا رپووٹس کے مطابق نوویک جوکووچ اور ڈینیئل مدویدوف نے ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں جوکووچ نے فرانسیسی حریف کونسٹینٹ لیسٹین کو ہرایا جبکہ ڈینیئل مدویدوف نے اٹالین حریف لورینزو سونیگو کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔
منگل کو کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کونسٹینٹ لیسٹین کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا یا۔
ایک اور میچ میں ڈینیئل مدویدوف نے لورینزو سونیگو کو شکست دی، اٹالین کھلاڑی میچ کے دوران فٹنس مسائل کے باعث دستبردار ہوگئے۔