نیویارک: (ویب ڈیسک) 59 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی سابق ٹینس سٹار رمارٹینا نیورا ٹیلوا کینسر میں مبتلا ہو گئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق سابق ٹینس سٹارمارٹینا نیورا ٹیلوا میں گلے اور چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مارٹینا کو تشخیص کیے گئے دونوں کینسر پہلی سٹیج میں ہیں، 2010 میں بھی ان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ مارٹینانیوراٹیلوا نے اپنے شاندار کیریئر میں 18 گرینڈ سلیم سنگل، 31 گرینڈ سلیم ڈبل اور 10 گرینڈ سلیم مکسڈ ڈبل ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں۔