آسٹریلین اوپن: ایلینا ریباکینا کی ویمنز سنگلز فائنل میں رسائی

Published On 27 January,2023 01:38 am

میلبورن : ( ویب ڈیسک ) قازقستان کی ٹینس سٹار ایلینا ریباکینا نے آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق ایلینا ریباکینا نے بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا کو ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں شکست دے کر میگا ایونٹ سے آؤٹ کر دیا۔

جمعرات کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ایلینا ریباکینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے حریف کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7) اور 3-6 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

ایلینا ریباکینا کا ہفتے کو فائنل میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار آرینا سبالینکا سے مقابلہ ہوگا۔ 

Advertisement