ویسٹ ایشیا بیس بال کپ، دوسرے میچ میں سری لنکا نے نیپال کو شکست دیدی

Published On 27 January,2023 07:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے نیپال کو شکست دیدی۔

سری لنکا نے نیپال کو صفر کے مقابلے میں 26 رنز سے شکست دی چار اننگز میں نیپال کی ٹیم کوئی سکور نہ کر سکی، سری لنکا نے چار اننگز میں 26 سکور کیے۔

ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب بیس بال گراؤنڈ میں ہوئی جس میں چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل مہمان خصوصی تھے۔