اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پر الزام تراشی کر کے عمران خان قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی تقریر پر اپنے رد عمل میں رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان خود دہشت گردوں کا حامی اور طرف دار رہا ہے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری پر جھوٹے الزامات لگا کر عمران خان حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔