آرمی اور واپڈا نے نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کر لیے

Published On 15 February,2023 01:15 am

اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) نیشنل نیٹ بال چیمپین شپ میں پاکستان آرمی نے مینز جبکہ پاکستان واپڈا نے ویمنز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز فائنل معرکے میں پاکستان آرمی نے پاکستان واپڈا کو 27-30 پوائنٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ ویمنز فائنل میں  پاکستان واپڈا نے سندھ کو 7-16 سے مات دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

دوسری جانب پاکستان ایئرفورس نے پاکستان نیوی کو 13-23 پوائنٹس سے شکست دے کر مینز ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی، فاتح ٹیم کی جانب سے اختر نے 23  جبکہ پاکستان نیوی کی طرف سے بابر منان نے 13 گول کئے۔

ویمنز کی تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان آرمی نے ہائرایجوکیشن کمیشن کو 18-30 پوائنٹس سے ہرایا، آرمی کی جانب سے عائشہ نے 24  جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے خدیجہ نے 12 پوائنٹس حاصل کئے۔