ہاکی کی بحالی کیلئے لاہور قلندرز کا آگے آنا خوش آئند ہے : توقیر ڈار

Published On 22 February,2023 12:38 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) اولمپین توقیر ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی کی بحالی اور ہاکی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کا آگے آنا خوش آئند ہے، کراچی میں جس انداز سے کھلاڑیوں کا جوش خروش سامنے آیا وہ بے مثال ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف ) کے مطابق اولمپین توقیر ڈار نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) عاطف رانا، عاقب جاوید اور فیڈریشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، لاہور قلندرز نے ہاکی کی بحالی کیلئے جو کام شروع کیا ہے اگر وہ اس میں کامیاب ہوگئے تو وہ وقت دور نہیں جب ہاکی کو اسکا کھویا ہوا مقام حاصل ہوسکے۔

توقیر ڈار نے کہا کہ کراچی میں جس انداز سے کھلاڑیوں کا جوش خروش سامنے آیا وہ بے مثال ہے، اب چونکہ لاہور قلندرز کی جانب سے اپنے شہر لاہورمیں ٹرائلز کے انعقاد کے حوالے سے پروگرام تشکیل دیا جارہا ہے تو میری لاہور اور اسکے گردنواح میں موجود تمام کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ وہ ٹرائلز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ 

Advertisement