قلندرز ہاکی لیگ کیلئے کراچی میں ٹرائلز کا آغاز

Published On 17 February,2023 06:41 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) لاہورقلندرز کی جانب سے کراچی ہاکی اسپورٹس کمپلیکس میں اوپن ٹرائلز کا آغاز ہوگیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اسکواڈ کے ہمراہ ٹرائلز میں پہنچے اور نوجوانوں کا حوصلہ بڑھایا، ٹرائلز کے پہلے روز ہاکی کے نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، صوبائی وزیر سعید غنی اور ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین بھی موقع پر موجود تھے۔
 

Advertisement