پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے نیشنل گیمز کا باضابطہ اعلان کر دیا

Published On 22 February,2023 10:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے 34 ویں نیشنل گیمز کے انعقاد کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا۔

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے مطابق 34 ویں قومی کھیلوں کا انعقاد رواں سال 15 سے 23 مئی تک کوئٹہ میں ہو گا، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں 34 ویں قومی کھیلوں کے انعقاد کے لئے اضافی فنڈز منظور

نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل گیمز کے دوران 31 کھیلوں میں مرد اور خواتین ایتھلیٹس ایکشن میں نظر آئیں گے، نیشنل گیمز میں 3 کھیلوں کو نمائشی کھیل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اولمپکس کی جانب سے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایونٹ میں ویمن کرکٹ، رسہ کشی اور فٹبال کے نمائشی مقابلے ہوں گے۔
 

Advertisement