قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ، ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل احمر، روبرٹ، سجاد فضل نے جیت لیا

Published On 11 March,2023 05:48 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل احمر، روبرٹ، سجاد فضل نے جیت لیا، مینز سنگلز کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

لیزر سٹی باؤلنگ کلب میں کھیلے گئے ٹیم ایونٹ میں افضال، سکندر، دانیال شاہ نے دوسری پوزیشن جبکہ اعجاز الرحمان، محمد حسین چٹھہ، دانیال اور رانا شہزاد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب اتوار کو ہو گی جس کے مہمانان خصوصی اراکین قومی اسمبلی ثمینہ مطلوب، زہرہ ودود فاطمی اور رومینہ خورشید عالم ہوں گی جو فائنل مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گی۔

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، اس کے علاوہ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

Advertisement