باکو : (ویب ڈیسک) آرمینیا میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے کے دوران آذربائیجان کا جھنڈا نذر آتش کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ یورپی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے دوران پیش آیا جس کی میزبانی آرمینیا کر رہا ہے،آذربائیجان کی جانب سے جھنڈے کو آگ لگانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ یورپی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ سے اپنے ایتھلیٹس واپس بلا رہا ہے۔
آذربائیجان کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ میں حصہ لینا ان کے ایتھلیٹس کے لیے اب ناممکن ہے اور وہ آرمینیا سے رخصت ہوچکے ہیں، سوشل میڈیا پر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے جھنڈا چھینا اور اسے آگ لگا دی۔
Following the flag burning incident in #Yerevan, the #Azerbaijani weightlifting team decided to withdraw from the European Weightlifting Championships in #Armenia.
— The Azeri Times (@AzeriTimes) April 15, 2023
The team had already booked tickets for a flight from Yerevan to Antalya and then to #Baku at 2:55 am. However,… pic.twitter.com/QqgxoqF8Pv
دوسری جانب آرمینیا نے اس تنقید کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ اس واقعےکو فوری طور پر حل کر لیا گیا تھا اور چیمپئن شپ میں حریفوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔