کیف: (ویب ڈیسک) روس نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین کے 130 سے زیادہ جنگی قیدیوں کو رہا کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ روس کے صدارتی مشیر اینڈری یرماک نے اعلان کیا کہ ماسکو کی جانب سے گرفتار کیے گئے 130 فوجی، ملاح، بارڈر گارڈز اور دیگر کو رہا کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے لوگوں کی زندگیاں ہمارے لیے سب سے زیادہ قیمتی ہیں، کیف کا مقصد باقی تمام جنگی قیدیوں کو واپس لانا تھا۔