خرطوم: (ویب ڈیسک) سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورسزکے درمیان جھڑپوں میں اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے 3 ملازمین ہلاک ہوگئے۔
سوڈان میں پیرا ملٹری فورس کی جانب سے بغاوت کی کوشش کے بعد سے مختلف شہروں میں فوج کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق فوج اور پیراملٹری فورسزکے درمیان جھڑپوں میں اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے 3 ملازمین ہلاک ہوگئے۔