کشمیر والی بال سپر لیگ ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوگیا

Published On 06 June,2023 08:43 pm

میرپور: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس آزاد کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر والی بال سپر لیگ ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوگیا۔

کشمیر والی بال سپر لیگ ٹورنامنٹ کا افتتاح میرپورکے ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے کیا، افتتاح کے موقع پر گراؤنڈ کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔

کائس سکول اور پائلٹ سکول کے بچوں نے افتتاحی تقریب کو چار چاند لگا دیئے، بچیوں نے بینڈ باجوں کی دھن پر قومی ترانے اور ملی نغمے پیش کئے جبکہ پائلٹ سکول کے بچوں نے پاس آؤٹ پریڈ کی۔

افتتاحی تقریب میں کشمیر انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن (کائس ) اور فاران کالج کے اساتذہ اور بچوں نے خصوصی شرکت کی، ٹورنامنٹ کا پہلا میچ میرپور اور منگلا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔