چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے، سردار تنویر الیاس

Published On 31 May,2023 06:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے۔

دورہ لاہور کے دوران جناح ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات افسوس ناک ہیں، ان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے کئی بار اختلاف کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، اس نے نوجوانوں سے جھوٹے وعدے کیے۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں فوج عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے، فوج ملک کی سلامتی کی ضامن ہے۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیسے کئی نالائق، جھوٹے خان پاکستان کی غیرت پر قربان کرنے ہوں گے،پی ٹی آئی چیئرمین کے ساتھ آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے۔