لندن: (دنیا نیوز) برٹش پاکستانی باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم میں پھر دوریاں پیدا ہو گئی ہیں۔
سابق ورلڈ چیمپئن باکسر کا ماڈل سمیرا کے ساتھ غیر اخلاقی پیغامات کے تبادلے کا سکینڈل سامنے آیا تھا جس کے باعث عامر خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان معاملات درست نہیں ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ماڈل گرل کا تازہ ترین سکینڈل سامنے آنے کے بعد سے باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم ایک دوسرے سے علیحدہ رہ رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم کا ازدواجی تعلق خطرے میں پڑ گیا۔