ویٹی کن سٹی: (دنیا نیوز) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے روس سے بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے کو بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے اینجلس پیغام کے دوران سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہجوم سے خطاب کیا جہاں انہوں نے لبنان کیلئے دعا بھی کی۔
پوپ فرانسس نے روس سے بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا جس کے ذریعے ماسکو نے جنگ کے باوجود یوکرین کو اپنی بندرگاہوں سے اناج برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔