اسلام آباد: (دنیانیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس ) پر صدر مملکت عارف علوی نے ایونٹ میں تمغہ جیتنے والے پہلے پاکستانی کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ایونٹ میں تمغہ جیتے والے نے نشانہ 87.82 میٹر تک پھینکا جو بھارتی گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا سے صرف 0.35 میٹر کم ہے۔
صدر مملکت نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ اس کامیابی کے بعد ارشد ندیم نے 2024 پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہے، ہمیں تم پر فخر ہے۔
ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ ایونٹ میں 87.82 میٹر جیویلین تھرو میں تمغہ جیتنے والا پہلا پاکستانی، جو ہندوستان کے گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا سے صرف 0.35 میٹر کم ہے۔ ہمیں آپ کے 2024پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنےپرفخر ہے۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 28, 2023
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے بھی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کے مقابلے میں چاندی کا تغمہ جیتنے پر ارشد ندیم کومبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ پوری قوم کو ارشد ندیم پرفخر ہے ، ارشد ندیم نے چاندی کا تمغہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ارشد ندیم کی زبردست کارکردگی نے قوم کےلئے خوشیوں کا سامان پیدا کیا ہے۔
What a day! What a moment of joy for @ArshadOlympian1 You’ve made the nation happy and proud for your excellent sportsmanship that won you—and the country—a silver medal at the World Athletics championship pic.twitter.com/ed6Ty2zscZ
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 28, 2023
واضح رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں ارشد ندیم نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ۔
یہ بھی پڑھیں :ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی
ارشد ندیم 87 اعشاریہ 82 میٹر تھرو کر کے چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔