ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کو بدترین شکست، بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Published On 30 September,2023 09:12 pm

ہانگ زو: (دنیا نیوز) ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں بھارتی ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 10 گول سے بری طرح شکست دی۔

بھارتی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے ہیٹ ٹرک سکور کرتے ہوئے 4 گول کیے، ورون کمار نے 2 جب کہ شمشیر، لالیت کمار، سومیتھ اور مندیپ سنگھ نے ایک، ایک گول کیا۔

پاکستان کی جانب سے رانا وحید اور صفیان خان نے ایک، ایک گول کیا، بھارت نے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف 10گول کیے ہیں جو کہ بھارتی ٹیم کی قومی ٹیم کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی فتح ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ دو اکتوبر کو کھیلا جائے گا جو کہ اب کوارٹر فائنل کی صورت اختیار کر گیا ہے، قومی ٹیم جاپان کے خلاف میچ برابر کر کے بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے جبکہ جاپان کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے میچ لازمی جیتنا ہوگا۔