اے ٹی پی موزل : فابیو فوگنینی، یوگو ہمبرٹ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Published On 10 November,2023 12:26 pm

پیرس: (ویب ڈیسک ) اٹلی کے ٹینس کھلاڑی فابیو فوگنینی اورفرانس کے کھلاڑی یوگو ہمبرٹ اپنی فتوحات کو جاری رکھتے ہوئے اے ٹی پی موزل اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

اے ٹی پی موزل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے شہر میٹزمیں جاری ہے۔

آج مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں کے ٹینس کھلاڑی فابیو فوگنینی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن دفاعی چیمپئن لورنزو سونیگو کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 2-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، جہاں ان کا مقابلہ یوگو ہمبرٹ سے ہوگا۔

ایک اور میچ فرانس کے کھلاڑی یوگو ہمبرٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی ہیرالڈ میوٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے مات دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔