پیرس اوپن: سانتیاگو گونزالز اورایڈورڈ راجرنے مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

Published On 06 November,2023 03:25 pm

پیرس : (ویب ڈیسک ) میکسیکو کے ٹینس کھلاڑی سانتیاگو گونزالیز اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجرنے اے ٹی پی پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے۔

مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں میکسیکو کے ٹینس کھلاڑی سانتیاگو گونزالیز اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجرنے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی حریف کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی کو 2-6 ، 7-5اور 7-10 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ۔