سٹیفانوس سیٹسیپاس یورپین اوپن ٹینس مینز سنگلزکے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Published On 20 October,2023 11:34 am

برسلز: (ویب ڈیسک ) یونان کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ سٹیفانوس سیٹسیپاس یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں جاری ہے۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں 25 سالہ یونانی ٹاپ سیڈڈ سٹیفانوس سیٹسیپاس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے نیدرلینڈز کے حریف کھلاڑی بوٹک وین ڈی زنڈشلپ کو سٹریٹ سیٹس میں5-7 اور 3-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔