ڈبلیو ٹی اے فائنلز: آئیگا سویٹیک، جیسکا پیگولا ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

Published On 06 November,2023 11:21 am

میکسیکو سٹی : (ویب ڈیسک ) پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو آئیگا سویٹیک اورامریکی ٹینس کھلاڑی جیسکا پیگولا ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں گروپ مرحلے میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔

ڈبلیو ٹی اے فائنلز گروپ میچز میکسیکو میں جاری ہیں،  ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے گروپ مرحلے میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں 22 سالہ پولش ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بیلاروسی کھلاڑی آریانا سبالینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں امریکی ٹینس کھلاڑی جیسکا پیگولا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی کوکوگف کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 1-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

فائنل میں آئیگا سویٹیک اور جیسکا پیگولا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔