ویانا اوپن ٹینس: اٹالین ٹینس سٹارجانک سینر نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

Published On 28 October,2023 03:11 pm

ویانا: (ویب ڈیسک ) اٹالین ٹینس سٹار جانک سینر نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ، کوارٹر فائنل راؤنڈ میں انہوں نے فرانسس تیافو کو شکست دی۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام ویانا اوپن کے دلچسپ مقابلے آسڑیا میں جاری ہیں ، گزشتہ روز مینز سنگلز ایونٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں اٹلی کے جانک سینر نے امریکہ کے فرانسس تیافو کے خلاف میں سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔

 سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی میں ان  کی جیت کا سکور 3-6 اور 4-6 رہا۔