برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال مکمل

Published On 29 December,2023 05:18 am

لاہور: (دنیا نیوز) تین بار ورلڈ کپ جیتنے والے برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال مکمل ہو گیا۔

فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑی اور کنگ آف فٹبال کے نام سے مشہور پیلے نے 22 برس تک فٹبال کے میدان میں اپنا لوہا منوایا انہوں نے 15 سال کی عمر میں کلب فٹبال سے کیرئیر کا آغاز کیا اور اپنے کھیل سے دنیا کو حیران کر دیا۔

پیلے دنیا کی تاریخ کے واحد فٹبالر ہیں جنہوں نے برازیل کی جانب سے بطور کھلاڑی 1958ء، 1962ء اور 1970ء کے 3 ورلڈ کپ جیتے، سال2000ء میں پیلے کو صدی کے بہترین ایتھلیٹ کے ایوراڈ سے بھی نوازا گیا۔

پیلے نے اپنے 22 سالہ کیریئر میں 1363 میچز کھیل کر 1281 گول کیے، انہوں نے برازیل کی جانب سے 92 میچز کھیلے اور 77 گول کیے، پیلے 29 دسمبر 2022ء کو 82 سال کی عمر میں آنتوں کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔