پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھرعہدے سے مستعفی

Published On 03 February,2024 11:34 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے استعفیٰ دے دیا ۔

خالد سجاد کھوکھر نے اپنا استعفیٰ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھجوا دیا، وہ 9سال تک پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر رہے۔

اس سے قبل میر طارق حسین بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایڈہاک صدر مقرر کیا کیا گیا تھا، خالد سجاد کھوکھر کے استعفے کے بعد اب میر طارق حسین بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مستقبل صدر بن گئے ہیں۔