سعودیہ میں گھوڑوں کی خوبصورتی کا عالمی مقابلہ 22مئی سے شروع ہو گا

سعودیہ میں گھوڑوں کی خوبصورتی کا عالمی مقابلہ 22مئی سے شروع ہو گا

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مقابلے میں خالص عربی النسل گھوڑوں کی شرکت کو یقینی بنایا گیا ہے جن کی تعداد 100 کے قریب ہے، اس خوبصورت ایونٹ میں سعودی عرب میں پیدا ہونے والے اور پلنے والے گھوڑوں کے درمیان بھی مقابلہ ہوگا۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ گھوڑوں کی خوبصورتی کے مقابلے کے ضمن میں متعدد تفریحی سرگرمیاں بھی ہوں گی جن میں معاشرے کے مختلف طبقات کے ذوق کا خیال رکھا جائے گا، ایونٹ میں مقامی وغیرملکی افراد بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔

واضح رہے عربی النسل کی خوبصورت گھوڑوں کے مقابلے میں مرد وخواتین مالکان کو ایونٹ میں شرکت کیلئے یکساں مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔