ثانیہ مرزا کا حج کے لیے روانگی کا اعلان

Published On 09 June,2024 06:26 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی سابق معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے حج کے لیے روانگی کا اعلان کر دیا۔

ثانیہ مرزا نے آج سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا ہے کہ میں حج پر جارہی ہوں اور ایک بہتر انسان کے طور پر واپس آنے کی امید رکھتی ہوں، ثانیہ مرزا نے اپنی روانگی کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں بتایا۔

سوشل میڈیا پر لکھے گئے پیغام میں ثانیہ مرزا نے تمام لوگوں سے عاجزی کے ساتھ اپنی کسی بھی غلطی اور کوتاہی کے لیے معافی طلب کی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ امید کرتی ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ میری دعائیں قبول کریں گے اور مجھے اچھے اور سیدھے راستے پر چلائیں گے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ میں بہت خوش قسمت اور بے حد مشکور ہوں، براہِ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے، مجھے امید ہے کہ میں مضبوط ایمان اور ایک بہتر انسان کے طور پر واپس آؤں گی۔