ٹورڈی سائیکل ریس : بیلجئم کے یویس لیمپارٹ نے پہلا مرحلہ جیت لیا

Published On 10 June,2024 12:07 pm

سوئٹزرلینڈ : (ویب ڈیسک ) بیلجئم کے سائیکل سوار یویس لیمپارٹ نے ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ جیت لیا۔

سوئٹزرلینڈ کے سائیکل سوار سٹیفن بیسیگر دوسرے اور انگلینڈ کے سائیکل سوار ایتھن ہائیٹرتیسرے نمبر پر رہے۔

ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ریس کے دلچسپ مقابلے سوئٹزرلینڈ میں جاری ہیں، ریس کا پہلا مرحلہ وڈوز سے وڈوز تک 4.8 کلومیٹر کے فاصلے پر محیط تھا جس کو 33 سالہ بیلجئم کے سائیکل سوار یویس لیمپارٹ نےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ریس میں سوئٹزرلینڈ کے سائیکل سوار سٹیفن بیسیگردوسرے اور انگلینڈ کے سائیکل سوار ایتھن ہائیٹرتیسرے نمبر پر رہے۔

ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 8 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار948.7 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ، ریس میں سوئٹزلینڈ کی قومی ٹیم کے علاوہ 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔