پاکستان انڈر18 والی بال ایشین ٹورنامنٹ میں چیمپئن بن گیا

Published On 10 June,2024 10:13 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کھیلوں کےمیدان سے پاکستان کیلئے اچھی خبر، پاکستان انڈر18 والی بال ایشین ٹورنامنٹ میں چیمپئن بن گیا، فاٸنل میں گرین شرٹس نےایران کوشکست دی۔

ازبکستان میں کھیلے جانیوالے ایونٹ میں پاکستان نے پہلی بارانڈر18 والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

فائنل میں پاکستان نے ایران کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی، جس کااسکور20،25، 25،18، 25،23 ، 27،25 رہا۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب نے جونیئر ٹیم کو شاندار کامیابی پرمبارکباد دی، پاکستان کے طلال، محمد یحییٰ اور جبران ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔