مشہور ریسلر جان سینا کی اننت امبانی کی شادی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

Published On 12 July,2024 09:37 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی مہنگی ترین شادی میں شرکت کیلئے مشہور ریسلر اور اداکار جان سینا بھی پہنچ گئے۔

جان سینا آج صبح مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے ممبئی پہنچے، انہوں نے اس موقع پر دیسی روایتی لباس پہنا ہے، بھارتی بزنس مین مکیش امبانی نے جان سینا کا استقبال کرتے ہوئے جب ان سے ملاقات کی تو سابق ریسلر کو دیکھ کر وہ حیران ہوگئے۔

جان سینا سے ملاقات کے وقت مکیش امبانی نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے شادی میں شرکت کیلئے آمد پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

ریسلر جان سینا نے مکیش امبانی کے بیٹے اننت کی شادی میں مسکراتے ہوئے باراتیوں کے ساتھ ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیگر مہمانوں کو بھی ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔