فرانس : (ویب ڈیسک ) پیرس اولمپکس میں آج ہونے والے سکیٹ بورڈنگ کے مقابلے ملتوی کردیئے گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس اولمپکس میں آج مینز سٹریٹ سکیٹ بورڈنگ کا ایونٹ ہونا تھا تاہم پیرس میں رات بھر جاری بارش کی وجہ سے ٹریکس مقابلے کیلئے خشک نہ ہوسکے۔
مینز سٹریٹ سکیٹ بورڈنگ کے مقابلے اب پیر کو منعقد ہوں گے جبکہ اتوار کو خواتین کا ایونٹ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پیرس اولمپکس کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کے دلفریب مناظر
واضح رہے کہ گزشتہ روزپیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب دریائے سین پر منعقد کی گئی، جس کے ساتھ ہی کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔
اس تقریب میں 206 ممالک کے 6,800 کھلاڑی اور تقریباً 120 سربراہان مملکت و حکومتی نمائندے شریک ہوئے۔
پیرس اس سال 26 جولائی سے 11 اگست تک سمر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے، اس دوران 32 مختلف کھیلوں کے 329 ایونٹس منعقد ہوں گے۔