پیرس اولمپکس : مینزڈسکس تھرو کا طلائی تمغہ جمیکا نے جیت لیا

Published On 08 August,2024 03:08 pm

پیرس : (ویب ڈیسک ) پیرس اولمپکس میں مینز ڈسکس تھرو کے مقابلے میں جمیکا نے طلائی تمغہ جیت لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمیکا کے روجے سٹونا نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا ہے۔

روجے سٹونا نے ڈسک کو 70 میٹر دور پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ بھی بنایا ہے، ڈسک تھرو میں لیتھونیا نے سلور اور آسٹریلیا نے برانز میڈل جیتا ہے۔

پیرس اولمپکس میں امریکا 27 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ چین 25 سونے کے میڈلز کے ساتھ دوسرے اور 18 گولڈ میڈلز کے ساتھ آسٹریلیا تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

واضح رہے کہ پیرس اس سال 26 جولائی سے 11 اگست تک سمر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے، اس دوران 32 مختلف کھیلوں کے 329 ایونٹس منعقد ہورہے ہیں۔