نیشنل سٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن کا آغاز کر دیا گیا

Published On 12 August,2024 11:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پیش نظر نیشنل سٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی کی مرکزی عمارت کے سامنے پرانی بوسیدہ اسکور بورڈ بلڈنگ کو گرا دیا گیا جبکہ اطراف میں اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوثرز کی سیڑھیاں بھی توڑ دی گئی ہیں۔

پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ہے جس کے پیش نظر قذافی سٹیڈیم اور راولپنڈی سٹیڈیم کے بعد اب کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ چھت سے ٹیفلون بھی ہٹا دی گئی ہے، جس کی جگہ نئی عمارت بنائی جائے گی جہاں میڈیا سینٹر کے ساتھ ساتھ وی آئی پی باکسز بنائیں جائیں گے تاکہ کھلاڑیوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔