لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی ہیوی ویٹ باکسر ٹائی سن فیوری نے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائی سن فیوری نے ویڈیو پوسٹ میں باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
36سالہ برطانوی ہیوی ویٹ باکسر ایک ماہ قبل یوکرینی باکسر الیگزینڈر سے شکست کھا گئے تھے۔
یاد رہے کہ ٹائی سن فیوری 2008 سے باکسنگ کے کھیل سے وابستہ ہیں، انہوں نے اس سے قبل 2022 میں بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔