ہنزہ: (دنیا نیوز) ہنزہ میں 9 روزہ قراقرم ونٹر سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔
آئس ہاکی، ماؤنٹین کلائمبنگ اور ماؤنٹین سائیکلنگ کے شاندار مقابلے دیکھنے کو ملے، آئس ہاکی کے فائنل میچ کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد کے ساتھ سیاحوں کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی۔
ہنزہ میں سرمائی کھیلوں کے انعقاد کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔