اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز، پاکستان نے کرغزستان کو بھی شکست دے دی

Published On 05 July,2025 04:39 pm

جکارتہ: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں انڈونیشیا کے بعد پاکستان نے کرغزستان کو بھی شکست سے دوچار کر دیا۔

پاکستان نے میچ میں کرغزستان کو دو ایک سے شکست دی، یہ گرین شرٹس کی مسلسل دوسری فتح اور آخری گروپ میچ تھا۔

کرغزستان کی ٹیم پاکستان سے 21 پوائنٹس اوپر تھی لیکن پاکستانی لڑکیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف کو شکست سے دوچار کر دیا۔

یاد رہے کہ میچ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم نے بھرپور ٹریننگ کی، اس سے قبل پاکستان نے میزبان انڈونیشیا کو دو صفر سے شکست دی تھی۔