چلتی کشتی پر ڈانس کرنے والے انڈونیشین 11سالہ ریان کی سوشل میڈیا پر دھوم

Published On 15 July,2025 02:53 am

جکارتہ: (دنیا نیوز) چلتی کشتی پر ڈانس کرنے والے انڈونیشین 11سالہ ریان کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

بچے کے ڈانس کو اورا فارمنگ کا نام دے دیا گیا، انڈونیشیا میں ہونے والی کشتی ریس میں ریان کشتی کے سرے پر کھڑے ہوکر اپنی ٹیم کا حوصلہ بلند کر رہا تھا کہ ڈگمگا گیا۔

ریان نے خود کو سنبھالتے ہوئے بازوؤں کی مدد سے توازن برقرار رکھنے کے لئے ڈانس شروع کر دیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا، جس کے بعد مختلف کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے پر کھلاڑیوں اور دوسرے لوگوں نے بھی انڈونیشین بچے کی طرح ڈانس کیا۔