ارسلان ایش نے چھٹی بار ای وی او ٹیکن ٹائٹل جیت لیا

Published On 05 August,2025 03:13 pm

لاس ویگاس: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی گیمر ارسلان ایش نے لاس ویگاس میں چھٹا ای وی او ٹیکن ٹائٹل جیت لیا۔

ارسلان ایش نے ٹوئسٹڈ مائنڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے ہم وطن عاطف بٹ کو 1-3 سے ہرا کر ٹیکن 8 گرینڈ فائنل اپنے نام کیا، انہیں اس شاندار کامیابی نے 12 ہزار ڈالرز اور 800 ٹور پوائنٹس فراہم کیے۔

پاکستان کے بعد سکور کارڈ پر تیسرے نمبر پر جاپان کی چیکورین اور چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا کی مولگولڈ تھیں، ایونٹ کی 30 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم 8 بہترین کھلاڑیوں میں تقسیم کی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان کے پاس اب دو عالمی معیار کے کھلاڑی ہیں جو ای سپورٹس کے منظر نامے پر حاوی ہیں۔