لوزان: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں شامل کرنے کی تصدیق کردی۔
ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں واپسی پر خوشی ہوئی، پاکستان ہاکی کا ماضی بہت شاندار اور فتوحات سے بھرا ہوا ہے۔
انہوں نے پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرو ہاکی لیگ میں گرین شرٹس کی شمولیت انٹرنیشنل ہاکی کے لیے بھی اہم سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے۔
— International Hockey Federation (@FIH_Hockey) August 28, 2025
پروہاکی لیگ کے لیے 25 کروڑ روپے حکومتی گرانٹ کی منظوری ملنے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام بھی بہت خوش ہیں۔
پرو ہاکی لیگ میں پاکستان اپنا پہلا راؤنڈ ارجنٹینا میں کھیل سکتاہے، جہاں دسمبر میں ارجنٹائن اور ایک یورپی ٹیم کے ساتھ دو دو میچز متوقع ہیں، پرو ہاکی لیگ کا باقاعدہ شیڈول چند ہفتوں میں جاری کیا جائے گا۔