پاکستان کو ورلڈکپ ہاکی کوالیفائر میں رسائی کیلئے بنگلا دیش کا چیلنج درپیش

Published On 07 September,2025 06:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ورلڈکپ ہاکی کوالیفائر میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم بنگلا دیش کے ساتھ تین میچز کی سیریز کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر راج گیر میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے میچ میں جاپان نے بنگلا دیش کو 1-6 سے شکست دے کر ورلڈکپ کوالیفائر میں رسائی حاصل کر لی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچز دسمبر میں بنگلا دیش میں کھیلے جائیں گے، سیریز کی فاتح ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر کھیلے گی، ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ 28 فروری 2026 سے شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ سکیورٹی مسائل کی وجہ سے پاکستان نے بھارت میں کھیلے جارہے ایشیا کپ میں حصہ نہیں لیا تھا جس کے بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے کا یہ موقع فراہم کیا ہے۔