نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کی تصدیق کردی، جونیئر ہاکی ورلڈ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک چنئی اور مدورائی میں شیڈول ہے۔
ہاکی انڈیا کے سیکرٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ نے اعلان کیا ہےکہ پاکستان کی ٹیم جونیئر ہاکی ایونٹ میں شرکت کے لیے آئے گی۔
بہار میں جاری ایشیا کپ میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان نے دستبرداری اختیار کرلی تھی، جس کے بعد ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر سوال اٹھ رہے تھے۔
بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے پول بی میں شامل ہیں جہاں ان کے ساتھ چلی اور سوئٹزرلینڈ بھی ہیں، پی ایچ ایف سے بات چیت کے بعد اس حوالے سے اتفاق ہوا ہے۔