پرو ہاکی لیگ سیزن 26-2025 کے شیڈول کا اعلان

Published On 15 September,2025 05:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے ہاکی کے پرو لیگ سیزن 26-2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

ایف آئی ایچ پرو لیگ کے اگلے سیزن کا آغاز 9 دسمبر سے ہوگا، اس سیزن میں پاکستان ٹیم سیزن کا پہلا راؤنڈ ارجنٹائن میں کھیلے گی جہاں قومی ٹیم ہوم ٹیم کے علاوہ نیدرلینڈز سے بھی میچز کھیلے گی۔

شیڈول کے مطابق 10 سے 15 فروری تک پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں جرمنی اور آسٹریلیا سے، 13 سے 21 جون کے درمیان ٹیم بیلجیئم میں اسپین اور بیلجیئم سے میچز کھیلے گی۔

پرو لیگ کے آخری راؤنڈ میں پاکستان ٹیم 23 سے 28 جون تک کیلئے انگلینڈ جائے گی جہاں پاک بھارت ہاکی کا ٹاکرا ہوگا یہاں پاکستان ٹیم انگلینڈ سے بھی میچ کھیلے گی۔