ویلڈن ارشد ندیم، ہمیں تم پر ناز ہے: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

Published On 20 November,2025 12:46 am

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ ارشد نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کاسر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ارشد ندیم کو اسلامی یک جہتی گیمز میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کی جیت پر ان کے کوچ اور فیملی کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ارشد ندیم نے ایک بار پھر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا، ارشد ندیم کی جیت کھیل و امن سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے پاکستانی پرچم کو سربلند کرکے قوم کو خوشیاں دیں، ہر پاکستانی خوش ہے اور قوم کو پاکستان کے باصلاحیت سپوت پر ناز ہے اور ارشد ندیم نے سب کے دل جیت لئے ہیں۔